11 اگست 2018 - 13:22
افغانستان کے شہر غزنی پر طالبان کا حملہ

افغانستان کے شہر غزنی میں طالبان کے بڑے حملے کے بعد افغان فورسز اور وہابی دہشت گردوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں دونوں جانب سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غزنی شہر پر طالبان دہشت گردوں نے جمعہ کی علی الصبح دھاوا بولتے ہوئے متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا۔ ابتدائی طور پر طالبان کی جانب سے شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تاہم چند گھنٹوں بعد افغان سکیورٹی فورسز اور امریکی فوج نے شدید جھڑپوں کے بعد سرکاری تنصیبات کو حملہ آوروں کے قبضے سے چھڑا لیا۔ ذرائع کے مطابق جھڑوپں ميں 14 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ فورسز کی جوابی کارروائیم يں 40 طالبان دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

.......

/169